Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے دیا دوسری شادی کا اشارہ، 12 سال چھوٹے ارجن کپور کے نام پر دیا یہ جواب

 بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کو عمر میں فرق کی وجہ سے کئی مرتبہ ٹرول بھی کیا گیا ، لیکن دونوں اکثر کپل گولس دیتے نظر آتے ہیں۔ بامبے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائیکہ اروڑہ نے اپنے اور ارجن کپور کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ بھلے ہی اس جوڑے نے کافی عرصے تک اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں بات نہیں کی ہو، لیکن اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ نظر بھی آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔ تاہم جوڑے نے کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کو ایک قدم آگے بڑھانے کے بارے میں بات نہیں کی ۔ کئی مرتبہ ان کی شادی کی افواہیں بھی اڑیں ، لیکن انہوں نے خود اپنی شادی کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا۔

لیکن اب ملائیکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ وہ اور ارجن کپور اپنے رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارجن ہی ان کی ‘مین آف لائف’ ہیں اور وہ دونوں اکثر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

بتادیں کہ دونوں کو عمر میں فرق کی وجہ سے کئی مرتبہ ٹرول بھی کیا گیا ، لیکن دونوں اکثر کپل گولس دیتے نظر آتے ہیں۔ بامبے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائیکہ اروڑہ نے اپنے اور ارجن کپور کے رشتے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ملائیکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ ‘سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ چاہتے ہیں۔ اگر آپ رشتے میں ہیں ، لیکن آپ ‘اوہ مجھے نہیں پتہ’ کہہ رہے ہیں … میں اپنے رشتے میں اس مرحلے میں نہیں ہوں۔ یہ میرے لیے کافی معنی رکھتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.