اداکارہ مہما گپتا نے شیئر کردی اتنی زیادہ بولڈ تصویریں، انٹرنیٹ پر مچ گیا تہلکہ
بھوجپوری انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہما گپتا اداکاری سے زیادہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ۔ اداکارہ آئے دن اپنے نئے نئے فوٹوشوٹ سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچاتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر سے انہوں نے ایسی تصویریں شیئر کی ہیں، جنہیں آپ نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ۔
تصویر میں مہما گتپا اپنے بولڈ لک کو فلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ فینس ان کی تصاویر پر جم کر کمنٹس کررہے ہیں ۔ زیادہ تر لوگ اداکارہ کے اس اوتار کو دیکھ کر فائر والا ایموجی کمنٹ کر رہے ہیں ۔
مدھیہ پردیش کے بھوپال سے تعلق رکھنے والی مہما گپتا نے اپنے کریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کی تھی۔
ماڈلنگ کے بعد ہی انہیں کچھ بالی ووڈ فلموں اور ویب سیریز کے آفر ملے ۔
مہما گپتا نے فلم فدو سے سال 2016 میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ اس کے بعد یوپی کے سابق وزیر اعلی نیتاجی ملائم سنگھ یادو پر بنی فلم میں نظر آئی تھیں ۔