اداکارہ کیرتی سینن نے فلورل ساڑی میں فلانٹ کیا ریٹرو لک، تصاویر کے دیوانے ہوئے فینس
اداکارہ کیرتی سینن (Kriti Sanon Saree Photos) نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں انہیں گلابی رنگ کی ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس ساڑی پر گلاب کے پھولوں کی نقاشی ہے ۔ انہوں نے ساڑی کے ساتھ بلیک بلاوز پہن رکھا ہے ۔
اداکارہ کیرتی سینن ان دنوں اپنی آنے والی فلم بچن پانڈے کی تشہیر میں لگی ہوئی ہیں ۔ فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار ، جیکلین فرنانڈیز اور ارشد وارثی بھی ہیں ۔ کیرتی فلم سے وابستہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر لگاتار شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اس درمیان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر روایتی آوٹ فٹ والی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ کیرتی کی یہ تصویریں انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
کیرتی سینن نے اپنے ریٹرو لک کے ساتھ مارڈن ٹچ دینے کیلئے ساری کے ساتھ بیک لیس ٹائیڈ بلاوز پہن رکھا ہے ۔
کیرتی سینن کی ساڑی پر بڑے بڑے گلاب کے پھولوں کی نقاشی ہے ۔ انہوں نے ساڑی کا ایک لمبا پلہ نکالا ہوا ہے ۔
کیرتی سینن نے اپنے بالوں میں سرخ گلاب کا گجرا لگایا ہوا ہے ۔