اداکارہ جینیفر وِنگیٹ کی سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہوگئی
اداکارہ جینیفر وِنگیٹ کی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہوراور خوبرو اداکارہ جینیفر وِنگیٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 2000 ریلیز ہونے والی ‘فلم راجا کو رانی سے پیار ہوگیا’سے کیا اور پھر بعد میں 2003میں ریلیز ہونے والی فلم’کچھ نہ کہو’میں دِکھائی دیں۔
یہ ویڈیو فلم’کچھ نہ کہو’ کی ہے جس میں مرکزی کردار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے نبھائے تھے۔ جینیفر نے فلم میں ایشوریا کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ جینیفر ہمیشہ سے ایک اچھی اداکارہ تھیں اور کیمرے کے سامنے کبھی نروس نہیں ہوئیں۔
جینیفر،جو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کافی عرصے سے ہیں، ڈرامہ ‘بے حد’ میں ‘مایا’نامی نفسیاتی عورت کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی۔
ناظرین نے ہمیشہ جینیفر کو مہذب اور شرمیلی کردار میں دیکھا تھا لیکن اس کردار کے بعد انہیں دیکھنے والے سکتے میں رہ گئے تھے۔
اداکارہ آج کل ٹی وی شو بےپناہ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
اس ڈرامے میں ‘زویا’ کا کردار’مایا’ کے کردار سے بالکل متضاد ہے۔