Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ جھانوی کپورنے برتھ ڈے سے ٹھیک پہلے دکھایا قاتلانہ انداز، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا چھ مارچ کو یوم پیدائش ہے ۔ اپنے یوم پیدائش سے ٹھیک پہلے اداکارہ نے اپنے خوبصورت لک سے فینس کا دل دھڑکا دیا ہے ۔ اداکارہ کی اداوں کو دیکھ کر لوگ جم کر تعریف کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی جھانوی کے تصویر شیئر کرتے ہی لاکھوں فینس نے لائیک کردیا ۔

جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر اپنے حسن کا جلوہ بکھیرتے ہوئے تہلکہ مچا دیا ہے ۔ خوبصورت اداکارہ کا تازہ فوٹوشوٹ قیامت برپا کررہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی زبردست فین فالوئنگ ہے ۔ اداکارہ کے نئے انداز کو دیکھ کر فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھ گئی ہیں ۔

جھانوی کپور نے میٹل کلر کی شارٹ ڈریس پہن کر فوٹوشوٹ کروایا ہے ۔ کیمرے کے سامنے کھلے بالوں میں پوز دیتی اداکارہ کی ادائیں قابل دیدی ہے ۔

مدہوش کردینے والے انداز میں جھانوی کپور نے اس فوٹوشوٹ کے ساتھ کیپشن میں بھی سمندری شیلس کا تذکرہ کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا : سمندر کے کنارے سمندری شیلس بیچتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.