اداکارہ جھانوی کپور نے اب شیئر کی ایسی تصویر، دیکھتے ہی فینس نے کرداشیاں سے کردیا موازنہ
اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا موازنہ کم کرداشیاں سے کیا جارہا ہے ۔ دراصل انہوں نے انسٹاگرام پر ایک چمچماتے ہوئے گاون میں اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ اپنے خوبصورت باڈی کو فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ جھانوی کپور نے انٹرنیٹ پر اپنی ان تصویروں سے تہلکہ مچا دیا ہے ۔
جھانوی کپور کا فیشن گیم کافی الگ ہے ۔ وہ اکثر اپنے خوبصورت لکس کی وجہ سے نیٹیزنس کا دھیان کھینچ لیتی ہیں ۔ اب جھانوی نے اپنے تازہ آوٹ فٹ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ۔ انہوں نے خاص ڈریس گراجیا ملینیل ایوارڈس 2022 کے موقع پر پہنی تھی ۔
جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر چمچماتے ہوئے باڈی کان گاون میں اپنی کئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔ وہ تصاویر میں اپنی ٹونڈ باڈی فلانٹ کررہی ہیں ۔ فینس نے ان کی تصاویر دیکھنے کے بعد ہالی ووڈ ٹی وی اسٹار کم کرداشیاں سے ان کا موازنہ کرنا شروع کردیا ہے ۔
جھانوی نے یہ تصاویر ایک دن پہلے شیئر کی تھیں ، جس پر تیرہ لاکھ سے زیادہ ویوز آچکے ہیں ۔