اداکارہ جھانوی کپور اتنی بولڈ لک میں آئیں نظر، فینس نے کہہ ڈالاپلیز-عرفی جاوید مت بنئے
جھانوی کپور کے فینس کرونال راول کی پری ویڈنگ پارٹی میں ان کے لک سے متاثر تھے، لیکن کچھ نیٹیزنس نے انہیں زیادہ ایکسپوز کرنے پر ٹرول کیا ۔
ڈیزائنر کرونال راول نے کچھ دنوں پہلے پری ویڈنگ پارٹی کا اہتمام کیا تھا، جس میں ارجن کپور ، جھانوی کپور، ملائیکہ اروڑہ سمیت کئی ستارے پہنچے تھے ۔ پارٹی میں جھانوی ایسی ڈریس پہن کر پہنچ گئی تھیں، جس نے ہر کسی کا دھیان کھینچ لیا ۔
جھانوی کپور نے ایک برالیٹ کے ساتھ ساڑی پہنی تھی ۔ جہاں ان کے کچھ فینس نے انہیں کمال کا بتایا تو وہیں کچھ نیٹیزنس نے انہیں زیادہ ایکسپوز کرنے کی وجہ سے ٹرول بھی کیا ۔
جھانوی کپور کو اکثر لوگ ٹرول کرتے رہے ہیں ۔ ایک نے ان پر کمنٹ کیا : آپ عرفی جاوید مت بنئے ۔