اداکارہ ہما قریشی نے سفید کٹ آوٹ ڈریس میں کرایا اتنا بولڈ فوٹوشوٹ، فینس رہ گئے دنگ
اداکارہ ہما قریشی (Huma Qureshi) نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں ان کا گلیمرس اوتار نظر آرہا ہے ۔ ہما سفید رنگ کی کٹ آوٹ ڈریس میں خوبصورت پوز دے رہی ہیں ۔ فینس کو ان کی اگلی فلم کی ریلیز کا انتظار ہے ۔
![]()
ہما قریشی اپنے فلمی سفر کے خوبصورت پڑاو میں ہیں ۔ انہوں نے ویب سیریز لیلا سے لوگوں کا دھیان کھینچا تھا ۔ انہوں نے 2021 میں فلم آرمی آف دی ڈیڈ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، اس کے علاوہ ان کے پاس کئی پروجیکٹ ہیں ۔ اداکارہ نے اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر فینس کیلئے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔
ہما قریشی تازہ فوٹوشوٹ میں اپنی گلیمرس اداوں سے نیٹیزنس کا دھیان کھینچ رہی ہیں ۔ انہوں نے یہ تصاویر تقریبا ایک دن پہلے شیئر کی تھیں ۔
تصویر میں ہمار کو سفید رنگ کی کٹ آوٹ ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس کے اوپر انہوں نے اسٹائلش کوٹ پہنا ہوا ہے ۔