Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ حنا خان نے شہیر شیخ کے ساتھ شیئر کی انتہائی رومانٹک فوٹوز

اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اور شہیر شیخ (Shaheer Sheikh) کی جوڑی پہلی مرتبہ بارش بن جانا میں سامنے آئی ۔ اس گانے کے بعد فینس نے اس جوڑی کو سپرہٹ قرار دیا ۔ حال ہی میں دونوں کا نیا گانا محبت ہے ریلیز ہوا ہے ، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا ہے ۔

اداکارہ حنا خان نے ٹی وی کی سیدھی سادی بہو کے اوتار کو توڑ کر بولڈ لکس سے فینس کو کئی مرتبہ حیران کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصویروں سے انٹرنیٹ کا درجہ حرارت بڑھا دیتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ساتھی اسٹار شہیر شیخ کے ساتھ کافی رومانٹک تصویروں کو شیئر کیا ہے ، جس کو دیکھ کر فینس ان کی جوڑی کو پسند کررہے ہیں ۔

حنا خان اور شہیر شیخ کی جوڑی پہلی مرتبہ بارش بن جانا میں سامنے آئی ۔ اس گانے کے بعد فینس نے اس جوڑی کو سپرہٹ قرار دیا ۔

حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے اپنی اور شہیر شیخ کی کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں ، جو فینس کو کافی پسند آرہی ہیں ۔

تصویرو میں شہیر اور حنا ایک دوسرے کو بڑے ہی پیار سے دیکھتے نظر آرہے ہیں ۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے فینس کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.