Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو بوائے فرینڈ نے انتہائی رومانٹک انداز میں کیا پرپوز، تصاویر وائرل

ساوتھ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی ان دنوں اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ رپورٹس ہے کہ وہ چار دسمبر کو شادی کرنے والی ہیں ۔ اسی درمیان اب اداکارہ نے بوائے فرینڈ کے ساتھ اپنے رشتے کو آفیشیل کردیا ہے ۔

اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں انہیں ان کے کاروباری بوائے فرینڈ پرپوز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے اداکارہ کو شادی کیلئے رومانٹک انداز میں پرپوز کیا ہے ۔ اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہنسیکا کی تصاویر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں اور لوگوں نے انہیں مبارکباد دینی شروع کردی ہے ۔

ہنسیکا کو خوشبو سندر، انوشکا شیٹی ، ورون دھون، شریا ریڈی، پی وی سندھو اور شیوالیکا اوبرائے جیسے سلیبریٹیز نے مبارکباد دی ہے ۔

ہنسیکا کو خوشبو سندر، انوشکا شیٹی ، ورون دھون، شریا ریڈی، پی وی سندھو اور شیوالیکا اوبرائے جیسے سلیبریٹیز نے مبارکباد دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.