Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے 3 مہینے میں دوسری بار کی شادی، بولیں- ماں کی خواہش پر خود کو روک نہیں پائی

شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ پچھتائے‘ یہ کہاوت ہم سبھی نے سنی ہے، لیکن انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) اور وکی جین کو یہ شادی کا لڈو اتنا لبھا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کے تین ماہ بعد ہی دوبارہ شادی کرلی۔ اس بار انکتا لوکھنڈے اور وکی جین اپنی شادی میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔

شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ پچھتائے‘ یہ کہاوت ہم سبھی نے سنی ہے، لیکن انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) اور وکی جین کو یہ شادی کا لڈو اتنا لبھا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کے تین ماہ بعد ہی دوبارہ شادی کرلی۔ اس بار انکتا لوکھنڈے اور وکی جین اپنی شادی میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔ جہاں انکتا لوکھنڈے نیلی–لال ساڑی میں قیامت برپا کر رہی تھیں۔ وہیں وکی جین سفید کرتا پاجامہ اور نیلے دوپٹے میں کافی خوبصورت لگ رہے تھے۔ یہ دونوں ہی ایک دوسرے پر اپنا پیار لٹاتے ہوئے نظر آئے۔

اس وقت اسٹار پلس کا نیا سیریل سپر جوڑی کافی سرخیوں میں ہے۔ اس میں اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے اپنے جیون ساتھی وکی جین کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی محبت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے پر کافی پیار لٹایا۔ اس شو کی سب سے ہاٹ جوڑی انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کی ہی رہی ہے۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کی ابھی تین ماہ پہلے ہی 14 دسمبر 2021 کو پہلی شادی ہوئی تھی۔ دونوں ابھی ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ شادی بھی کافی سرخیوں میں رہی تھی۔

انکتا لوکھنڈے اور وکی جین نے اپنی پہلی شادی ہندو رسم ورواج سے کی تھی، لیکن انکتا لوکھنڈے اور وکی جین کو کیا پتہ تھا کہ ان کو اتنی جلدی ایک بار پھر سے شادی کرنے کا موقع ملے گا۔ اس بار یہ جوڑی اپنی دوسری شادی کو لے کر کافی سرخیوں چھائی ہوئی ہے۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی جین اپنی شادی شدہ زندگی کا پورا لطف لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.