اداکارہ اننیا پانڈے نے پھر شیئر کی اٹلی چھٹیوں کی اپنی گلیمرس تصاویر، دیکھتے ہی رہ گئے فینس
اننیا پانڈے کی ان تصویروں کو انسٹاگرام پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور فینس لگاتار اننیا کی تصویروں پر کمنٹ کرتے بھی نظر آرہے ہیں ۔ کچھ ہی گھنٹے پہلے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اننیا کی ان تصویروں کو اب تک چار لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائیک بھی کیا ہے ۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارہ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی زبردست شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہیں ۔ فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی فین فالوئنگ ہے ۔ اننیا کی تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر ان کی کچھ تازہ تصویریں انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ اننیا ان دنوں اٹلی میں اپنی چھٹیاں منا رہی ہیں اور وہ اٹلی چھٹی سے لگاتار اپنی تصویریں شیئر کررہی ہیں ۔
ایک مرتبہ پھر اتوار کو اننیا نے اٹلی سے کچھ تصویریں شیئر کیں، جس میں انہوں نے اٹلی کا خوبصورت نظارہ اپنے فینس کو دکھایا ہے ۔