Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ عالیہ بھٹ نے گود بھرائی کی شیئر کی انسائیڈ تصاویر، شوہر کے ساتھ کچھ اس انداز میں آئیں نظر

 حاملہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی گود بھرائی کی تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں اداکارہ کو پیلے رنگ کی ڈریس میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ تصاویر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کیلئے اپنے پیار کا اظہار کررہے ہیں ۔

عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنے پہلے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں گود بھرائی کی کچھ تصویریں انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں عالیہ ۔ رنبیر کے ساتھ نیتو کپور ، کرشمہ کپور، سونی رازدان، شاہین بھٹ اور کئی دیگر لوگ نظر آرہے ہیں ۔

عالیہ نے تصویریں شیئر کرکے اپنی گود بھرائی کی جھلکیاں دکھائیں، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شامل ہوئے ۔ عالیہ نے کیپشن میں لکھا ہے  صرف پیار ۔

عالیہ چکمدار پیلے رنگ کا کرتا سیٹ پہنے نظر آرہی ہیں، وہیں رنبیر پیسٹل کرتا پاجامہ سیٹ میں نظر آرہے ہیں ۔

تصویروں میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنے گھر کی جھلک بھی دکھائی ہے ۔ کپل نے ممبئی میں گود بھرائی کی رسم کے دوران ساتھ میں پوز دئے ۔ عالیہ ۔ رنبیر کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں اور رنبیر انہیں کس کررہے ہیں ۔

عالیہ اپنے کنبہ کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں، جس میں ماں سونی رازدان ، والد مہیش بھٹ، بہن شاہین بھٹ اور پوجا بھٹ شامل ہیں ۔

عالیہ نے اپنے سسرال والوں کے ساتھ گروپ میں تصویر کھینچوائی ۔ ایک گروپ فوٹو میں رنبیر کی ماں نیتو کپور اور اداکارہ کرشمہ کپور بھی ہیں ۔ تصویر میں رنبیر کی بہن ردھما کپور ساہنی بھی نظر آرہی ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.