Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ آشکا گوراڈیانے ٹاپ لیس ہوکر کیا ایسا کام

اداکارہ آشکا گوراڈیا (Aashka Goradia) نے اب انسٹاگرام پر یوگا کرتے ہوئے ایک ٹاپ لیس تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں آشکا سمندر کے کنارے پر ہیڈ اسٹینڈ کی پوزیشن میں نظر آ رہی ہیں۔ اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ہیٹرس کو کھری کھری سناتے ہوئے ایک زبردست پیغام بھی دیا ہے ۔

اداکارہ آشکا گوراڈیا (Aashka Goradia) ٹی وی سیریلز میں بہو کے کردار کیلئے جانی جاتی ہیں ۔ ٹی وی پر انتہائی سادہ اور خوبصورت نظر آنے والی آشکا نے کئی شوز کی وجہ سے ناظرین میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے ۔ اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کے بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس کی وجہ سے کئی مرتبہ وہ سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر بھی آجاتی ہیں ۔

آشکا گوراڈیا  (Aashka Goradia) نے اب انسٹاگرام پر یوگا کرتے ہوئے ایک ٹاپ لیس تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں آشکا سمندر کے کنارے پر ہیڈ اسٹینڈ کی پوزیشن میں نظر آ رہی ہیں۔ اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ہیٹرس کو کھری کھری سناتے ہوئے ایک زبردست پیغام بھی دیا ہے ۔ آشکا نے اپنی بیک سائیڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔ ان کی پیٹھ پر لال رنگ میں ہیش ٹیگ ‘One Love’ لکھا ہوا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی آشکا نے کیپشن میں لکھا کہ یہ کتنا مضحکہ خیز ہے کہ وہ لوگ جو آپ کو جانتے تک نہیں ہیں ، سب سے زیادہ آپ کے بارے میں باتیں کرتے ہیں ۔ یہ کافی مضحکہ خیز ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ آپ کو پتہ نہیں ہے ۔ میرے پاؤں آسمان مں ہیں اور سر زمین پر ہے.. اس پوری زندگی کیلئے ۔ میری پیٹھ مضبوط ہے..اس لیے اسٹاکرس اور ہیٹرس کو زندگی ملتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.