Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکار ذیشان خان اور ریحانہ پنڈت نے ریلیشن شپ کا کیا اعلان ، لپ لاک کی تصویر وائرل

ذیشان (Zeeshan Khan)

نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے لیڈی لو کے ساتھ لپ لاک کی تصویر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ریحانہ (Reyhna Pandit) کو کس کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے رشتے کا آفیشیلی طور پر اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ میں ایک رومانٹک نوٹ بھی لکھا ہے ۔

ممبئی : ٹی وی اداکار ذیشان خان نے شو کمکم بھاگیہ کی ساتھی اداکارہ ریحانہ پنڈت کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کی افواہوں پر لگام لگادی ہے ۔ بدھ کو ذیشان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے لیڈی لو کے ساتھ لپ لاک کی تصویر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ریحانہ کو کس کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے رشتے کا آفیشیلی طور پر اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ میں ایک رومانٹک نوٹ بھی لکھا ہے ۔

ذیشان نے لکھا : میرے سب سے اچھے دوست سے میری زندگی کا پیار بننے کیلئے ، میری خوشی اور میرے دل کا قرار بننے کیلئے ! جس کی میں نے دعا کی تھی ، آپ وہ سب کچھ ہیں اور اس سے بھی زیادہ ! ہر وہ لمحہ جو میں تمہارے ساتھ گزارتا ہوں ، ہر وہ سانس جو میں اندر لیتا ہوں ، آپ کی موجودگی میرے دل کو پیار سے بھر دیتی ہے ۔ ایسا صرف پریوں کی کہانیوں میں ہی ملتا ہے اور ہاں مجھے معلوم ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو اپنے اوپر شک کرتے تہیں ، وہ احساس کرتے ہیں کہ اس طرح کا پیار سچا نہیں ہوسکتا ہے ۔ دراصل لوگ عام طور پر اس پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں جو انہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس نہیں ہوسکتا ہے ۔

ادھر ریحانہ نے ابھی تک کوئی سوشل میڈیا پوسٹ تو شیئر نہیں کی ہے ، لیکن انہوں نے ذیشان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں پیارا سا میسیج لکھا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ شائی آئی لو یو جان ، بے بی تھینک یو آپ کے ہونے اور مجھے ہمیشہ پیار دینے کیلئے ۔ ریحانہ اور ذیشان دونوں کے فینس اس پوسٹ کر جم کر لائیک اور کمنٹ کررہے ہیں اور ایموجیز بھی شیئر کررہے ہیں

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.