Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکار کے طور پر بری طرح ناکام ہونے والے بھارتی گلوکار

بولی وڈ ایک ایسی انڈسٹری ہے جو ہر شخص کو اپنی جانب راغب کرتی ہے، ہر مشہور شخصیت بھی خود کو بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہے۔ اب آپ ان گلوکاروں کی ہی مثال لے لیجیئے، گلوکاری کے میدان میں خوب نام کمانے کے بعد انہوں نے اداکاری کا بھی فیصلہ کیا تاہم وہ اس شعبے میں کچھ زیادہ کامیاب نہ ہوسکے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ ان 6 گلوکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے گلوکاری میں تو خوب نام کمایا تاہم اداکاری کے شعبے میں بالکل ناکام رہے۔ ذیل میں فہرست ملاحظہ کریں۔

ہمیش ریشمیا

گلوکاری کی دنیا میں ‘عاشق بنایا آپ نے، تیرا سرور، جھلک دکھلا جا، چلاؤ نہ نینو سے اور تندوری نائٹس’ جیسے لازوال گیت گانے والے ہمیش ریشمیا اداکاری کے میدان میں بجھے بجھے سے نظر آئے۔ انہوں نے ‘ایکسپوز، قرض اور آپ کا سرور’ جیسی فلموں میں کام کیا تاہم شائقین کی توجہ اپنی جانب نہ کھینچ سکے۔

سونو نگھم

سونو نگھم بھارتی فلم انڈسٹری کو بے شمار لاجواب گانوں سے نواز چکے ہیں تاہم وہ بھی اداکاری کی دنیا میں فلاپ ثابت ہوئے۔ انہوں نے ‘جانی دشمن، ایک انوکھی کہانی اور کاش آپ ہمارے ہوتے’ جیسی فلموں میں کام کیا۔

میکا سنگھ

بولی وڈ انڈسٹری کے معروف گلوکار میکا سنگھ نے ‘آج کی پارٹی، ڈھنکا چیکا، موجا ہی موجا اور علی علی علی علی’ جیسے کئی ہِٹ گانوں میں گلوکاری کی۔ تاہم وہ بھی اداکاری کے میدان میں بری طرح ناکام رہے، انہوں نے بھی کچھ فلموں میں اپنی قسمت آزمائی۔

ہنی سنگھ

یویو ہنی سنگھ بھارتی ریپر ہیں، نوجوانوں میں ان کے گانے بے حد مقبول ہیں۔ کچھ سال قبل ہی وہ بولی وڈ کے سب زیادہ کمائی کرنے والے گلوکار بن گئے تھے۔ ان کے لاجواب میوزک نے انہیں بولی وڈ میں ایک خاص مقام دلوادیا تھا۔ البتہ ہنی سنگھ بھی اداکاری کی دنیا میں فلاپ ثابت ہوئے۔

شان

شان کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے میوزک کی دنیا میں نام کمانے کے ساتھ ساتھ مختلف ریالٹی شو کی میزبانی بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں نے اداکاری کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن یہ شعبہ ان کے لئے کامیابی کی نوید نہ لاسکا۔

ادیتیا نارائن

بولی وڈ کے معروف گلوکار اُدِت نارائن کے بیٹے ادیتیا نارائن نے فلم ‘شاپِت’ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ بی ٹاؤن میں اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کئی ریالٹی شوز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.