Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اچھے ایکٹر یاماڈل ہی نہیں،بہترین ریپر اورفٹ بالربھی تھے سدھارتھ شکلا

آج جب سدھارتھ شکلا کی یوم پیدائش ہے تو اُن کے تمام فینس اور دوست اُنہیں یاد کرکے جذباتی ہوگئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ایکٹر کی زندگی سے جڑی کچھ خاص باتیں۔

سدھارتھ شکلا ایک ہندو خاندان سے تھے۔ اُن کے والد اشوک شکلا ایک سول انجینئر تھے۔ انہوں نے ریزرو بینک آف انڈیا میں ایک سول انجینئر کے طور پر کام کیا تھا۔ ایکٹر اپنی ماں ریتا شکلا کے بے حد قریب تھے۔ ایکٹر کی دو بڑی بہنیں ہیں۔ سدھارتھ کا جنم 12 دسمبر 1980 کو ممبئی میں ہوا تھا۔ انہوں نے انٹیرئیر ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کی تھی۔

سدھارتھ نے ماڈلنگ میں قسمت آزمائی۔ وہ 2004 میں ’گلیڈریگس مین ہنٹ‘ اور ’میگا ماڈل کانٹیسٹ‘ میں رنر اپ رہے۔ وہ پھر ریشم کا روما نام کے ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئے، جسے ایلا ارون نے گایا تھا۔ 2005 میں انہوں نے ترکی میں منعقدہ ’ورلڈ بیسٹ ماڈل کانٹیسٹ‘ جیت کر انڈینس کو فخر کرایا تھا۔ وہ یہ کانٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشیائی ہیں۔

سدھارتھ شکلا کھیلوں میں بھی ب ہت اچھے تھے اور اپنے اسکول کے ٹینس اور فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ انڈر-19 فٹ بال ٹیم کا بھی حصہ تھے، جس نے مشہور اٹالین کلب اے سی میلان کے خلاف تب کھیلا تھا، جب وہ ’فیسٹا ایٹالیانا‘ کے تحت ممبئی آئے تھے۔

سدھارتھ ’بگ باس13‘ کے ونر ہیں، جہاں شہناز گل کے ساتھ اُن کی لو اسٹوری شروع ہوئی تھی۔ سدھارتھ ایک ریپر بننا چاہتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مابق، ایکٹر نے اپنی موت سے کچھ مہینوں پہلے ایک گانا ریکارڈ کیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ شہناز گل بھی اس گانے کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.