اب تک کوئی فلاپ فلم نہ دینے والی بولی وڈ شخصیات
فلم کا ہِٹ یا فلاپ ہونا کسی اداکار کے ہاتھ نہیں لیکن کچھ خوش قسمت اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ جس فلم میں بھی کام کریں ہِٹ ہی ثابت ہوتی ہے۔
آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان شخصیات سے ملانے جارہے ہیں جنہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں کسی بھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھا اور ان کی ہر فلم سپرہِٹ ثابت ہوئی ہے۔
ورون دھون
ورون دھون نے اپنے کیریئر کا آغاز کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے کیا جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ اپنے کیریئر میں اب تک کامیڈی، سیریل کِلر، ڈانسر اور ڈبل رول جیسے مختلف کردار نبھا چکے ہیں۔
بھومی پڈنیکر
بھومی پڈنیکر کا شمار بولی وڈ کی متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے کیریئر کا آغاز ایک موٹاپے کا شکار لڑکی کے کردار سے کیا جس کے بعد بھی وہ سماجی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فلموں میں کرداروں کو منتخب کرتی ہیں اور خوب داد سمیٹتی ہیں۔
راج کمار ہیرانی
راج کمار ہیرانی کا شمار بولی وڈ کے کامیاب ترین ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے کریڈٹ پر ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’، ‘لگے رہو منا بھائی’، تھری ایڈیٹ’ اور ‘پی کے’ جیسی فلمیں موجود ہیں۔
نیرج پانڈے
نیرج پانڈے نے ‘اے ویڈنِزڈے’، ‘بے بی’، ‘اسپیشل 26’ اور ‘ایم ایس دھونی-دی اَن ٹولڈ اسٹوری’ جیسی ہِٹ فلمیں دی ہیں۔
دلجیت دوسنج
پنجابی گلوکار دلجیت دوسنج نے صرف اپنی گلوکاری سے ہی نہیں بلکہ اداکاری سے بھی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ انہوں نے اب تک ‘اُڑٹا پنجاب’ اور ‘پِھلوری’ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
فرح خان
فرح خان کا شمار بولی وڈ کی تاریخ کی سب سے کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ہدایتکاری کی شروعات شاہ رخ خان کی فلم ‘میں ہوں نا’ سے کیا جس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔