‘اب آپ بھارتی نہیں ہیں’ کہنے والے کو ثانیہ مرزا کا کرارا جواب
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ہو یا نہ ہو، بھارتی عوام کے جذبات عموماً توہین آمیز ہوتے ہیں۔ ان جذبات کا پہلا شکار دونوں ممالک کی مشہور شخصیات بنتی ہیں۔ یہی کچھ حال بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کا ہے، جن کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی ہے۔
جہاں ان شخصیات کے چاہنے والے موجود ہیں، وہیں بڑی تعداد میں ان پر تنقید کرنے والے بھی موجود ہیں۔ جب سے ثانیہ کی پاکستان میں شادی ہوئی ہے، کچھ بھارتی انتہا پسندوں نے انہیں بھارتی تسلیم کرنا چھوڑ دیا ہے۔
حال ہی میں بھارت میں ہونے والے کاتھوا ریپ کیس پر ثانیہ مرزا نے ایک مزمتی ٹوئیٹ کی۔