Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

‘آپ سمجھتے تھے میں ساری زندگی جیل میں رہوں گا؟’

معروف بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان حال ہی میں کالے ہرن کیس کے فیصلے میں دو دن جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کردئےگئے۔ گزشتہ دنوں سلمان خان اپنی نئی فلم ‘ریس 3’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیکھے گئے۔

ٹریلر لانچ کے دوران کئے جانے والے سوالوں میں ایک صحافی نے سلمان خان سے ان کے اسی کیس کے بارے میں سوال کردیا۔ صحافی نے پوچھا کہ جیسا کہ اس فلم پر بڑی تعداد میں پیسہ لگایا گیا ہے، کیا ریس 3 کے مکمل ہونے کے فوراً بعد آنے والے فیصلے کے حوالے سے سلمان فکر مند تھے؟

اس سوال پر صحافی سے مائیک لے لیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ اس کیس کے حوالے سے کوئی سوالات نہ کئے جائیں۔ البتہ سلمان خان نے پلٹ کر اس صحافی سے سوال کردیا کہ کیا آپ سمجھ رہے تھے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہوں گا؟ صحافی نے جواباً انکار کیا۔ سلمان خان نے شکریہ کے ساتھ یہ کہا کہ وہ بلکل بھی فکرمند نہیں تھے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.