عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے منگنی کی تصاویر کی شیئر، کچھ اس انداز میں آئیں نظر
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنی منگنی کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کی ہے ۔ آئرہ خان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
عامر خان کی بیٹی آئرہ خان تصاویر میں سوتیلے بھائی آزاد راو کو پیار کرتی نظر آرہی ہیں ۔ وہ کسی شہزادی کی طرح لگ رہی ہیں ۔
آئرہ نے نوپور شیکھرے سے منگنی کی ہے اور ان کی منگنی کی پارٹی میں عامر خان، کرن راو، آزاد راو خان اور فاطمہ ثنا شیخ سمیت چنندہ لوگوں نے شرکت کی ۔
آئرہ اپنے سوتیلے بھائی آزاد راو خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ انہوں نے آزاد کو گلے لگایا ہوا ہے ۔