عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بوائے فرینڈ کے ساتھ کرلی ہے منگنی، شیئر کی پرپوزل کی ویڈیو
نوپور نے ایرا کو ایک شو میں پرپوز کیا ہے۔ ویڈیوز میں وہ گرل فرینڈ ایرا کی طرف چل کر آرہے ہیں۔ اس کے بعد یہ کپل کس کرتے ہیں۔ اس کے بعد نوپور گھٹنوں پر بیٹھ کر ایرا کو انگوٹھی کے ساتھ پرپوز کرتے ہیں۔
ایرا نے خود ویڈیو شیئر کر کے اپنی سگائی کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو میں نوپور انہیں گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایرا اور نوپور کا یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ فینس اور سیلبس اس پر کمنٹ کر کے دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
