Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بوائے فرینڈ کوکس کرتی تصویر کی شیئر

سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا شمار بالی ووڈ کے مقبول اسٹار کڈز میں ہوتا ہے ۔ ایرا اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

سپر اسٹار عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) کا شمار بالی ووڈ کے مقبول اسٹار کڈز میں ہوتا ہے ۔ ایرا اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز ماضی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں ۔ ایرا خان نے ایک مرتبہ پھر کچھ ایسا ہی کیا ہے کہ وہ موضوع بحث بن گئی ہیں ۔ دراصل ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

ان دنوں ایرا خان نئے سال کے موقع پر چھٹیاں گزارنے یوروپ گئی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کرسمس اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منایا اور تصاویر بھی شیئر کیں ۔ پہلی تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں اور دوسری تصویر میں ایرا اپنے بوائے فرینڈ کو کس کرتی نظر آ رہی ہیں ۔ ان تصاویر میں وہ شارٹ اسکرٹ، ٹاپ اور جیکٹ پہنے ہوئی ہیں ۔ دونوں ایک ساتھ کافی اچھے لگ رہے ہیں اور لوگ ان کی تصویروں کو بھی بہت پسند کر رہے ہیں ۔

تصویریں کو شیئر کرتے ہوئے ایرا خان نے کیپشن میں لکھا : ‘میری کرسمس۔ پارٹ 1 ۔ وہیں ان کے بوائے فرینڈ نوپور نے کمنٹ سیکشن میں دل کی ایک ایموجی بنائی ہے۔ ان کی ان تصاویر پر یوزرس مسلسل کمنٹس کر رہے ہیں ۔ کچھ انہیں پرفیکٹ کپل کہہ رہے ہیں تو ایک یوزر نے انہیں سب سے خوبصورت جوڑا قرار دیا ۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ آپ دونوں پرفیکٹ لگ رہے ہیں ۔ ماشاءاللہ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.