Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عامر خان کی بیٹی ایرا خان ایسے کر رہی ہیں ’ڈپریشن‘ کا سامنا، لمبے نوٹ میں کیا انکشاف

عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira khan) ان دنوں پھر سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں اور اس کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایک لمبا نوٹ لکھا ہے اور کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے اس ڈپریشن اور تھکان میں بھی ایونٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔

ایرا خان نے نوپور شکھرے اور اپنی کزن جین میری خان کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے ایک لمبا نوٹ لکھا ہے۔ اس نوٹ میں انہوں نے بتایا کہ تھکے رہنے کے بعد بھی وہ بہت کم وقت میں ایونٹس میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان تصاویر میں ایرا خان کو کالے رنگ کی پینٹ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’یہ مجھے میری اسٹیکر بُک سے ایک اسٹیکر کی یاد دلاتا ہے۔ (میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اسے سچائی سے استعمال کر پاوں گی)‘۔ایرا خان نے مزید لکھا، ’ذہنی دباو، مایوس لیکن اچھی طرح سے تیار۔ میں تھک گئی ہوں۔ پوپڈ۔ پوری طرح۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے اچھا کیا‘۔

ایرا خان نے لکھا، ’اور یقینی طور پر میرا وزن کم ہوگیا، لیکن مجھے کچھ حصوں میں مزہ آیا اور وزن زیادہ کرنے کے لئے ایک باخبر فیصلہ لے رہی تھی-لیکن ان سب کی پرواہ کئے بغیر… ہم سب بہت اچھے لگ رہے تھے! اور وہ، میں نے حال ہی میں سیکھا ہے، کچھ لوگوں کے لئے اہمیت رکھتا ہے‘۔

ایرا خان نے اپنے کیپشن کے آگے ہیش ٹیگ کے ساتھ ‘لال سنگھ چڈھا‘ اور ‘ان تھیئیٹر‘ بھی لکھا۔ جین میری خان نے اس پر کئی دل والے ایموجی کمنٹ کرکے ‘لو یو بوتھ‘ لکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.