Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ تریدھا چودھری نے بکنی میں کیا پول ڈانس ،

ویب سیریز آشرم

سے مشہور ہوئی اداکارہ تریدھا چودھری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اب انہوں نے فینس کیلئے اپنا ایک ڈانس ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں وہ پول میں بکنی پہن کر ڈانس  کرتی نظر آرہی ہیں ۔

ممبئی : اداکارہ تریدھا چودھری ویب سیریز آشرم میں انٹیمیٹ سین دے کر سرخیوں میں آگئی تھیں ۔ انہوں نے اس مشہور ویب سیریز میں ببیتا کا کرار ادا کیا تھا ، جس کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا ۔ تب سے ان کی فین فالوئنگ میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ وہ سوشل میڈیا پر پہلے سے زیادہ سرگرم ہوگئی ہیں اور اکثر اپنی زندگی کی جھلکیاں فینس کیلئے شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب انہوں نے اپنا ایک ڈانس ویڈیو شیئر کرکے فینس کی دھڑکنیں بڑھا دی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ ایک پول میں بکنی پہن کر بولڈ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔

تریدھا نے یہ ویڈیو ہفتہ کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں اداکارہ بیک گراونڈ میں بج رہے گانے پر ڈانس کررہی ہیں ۔ وہ پول کے اندر بڑی مستی کے ساتھ جھوم رہی ہیں ۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا : ویک اینڈ ڈانس ، اپنا بھی ایسا ہی ویڈیو بنائیں اور ڈی ایم کے ذریعہ شیئر کریں ۔ اداکارہ کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

ویڈیو میں تریدھا کے ڈٓنس اور ان کی اداوں کے لوگ دیوانے ہورہے ہیں ۔ وہ ویڈیو میں اپنا پرفیکٹ فیگر بھی فلانٹ کررہی ہیں ۔ اداکارہ کے فینس اور دوست ان کے ویڈیو پر کمنٹ کرکے پیار کی برسات کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ تریدھا فلم ، ویب سیریز اور ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں ۔ انہوں نے ایک بنگالی فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔ وہ ٹی وی شو دہلیز میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ انہوں نے نصیر الدین شاہ کے ساتھ ویب سیریز بندش بینڈکٹس میں کام کیا ہے ۔ وہ اگلی مرتبہ فلم شمشیرا میں نظر آئیں گی ، جس میں رنبیر کپور ، سنجے دت اور وانی کپور اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.