سیف علی خان کی وجہ سے ‘گن پوائنٹ’ پر آگئی تھیں امریتا سنگھ ، اداکارہ نے ایسے بچائی تھی جان
سارا علی خان (Sara Ali Khan)
نے شو میں اس وقت کا قصہ بتایا کہ جب ان کے والدین سیف اور امریتا اپنی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کررہے تھے ۔ یہ قصہ کافی ڈراونا اور حیران کن تھا
![]()
الی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ شادی کے 13 سال بعد الگ ہوگئے اور اپنی زندگی میں موو آن کیا ۔ حالانکہ دونوں کے الگ ہونے کا اثر ان کے بچوں سارا علی خان اور ابراہیم علی خان پر نہیں پڑا ۔ دونوں اپنی ماں کے پاس رہتے ہیں اور والد کے ساتھ ایک اچھا رشتہ نبھاتے ہیں ۔ سارا نے ہمیشہ اپنے والدین کیلئے پیار ، کیئر اور احترام دکھایا ہے ۔ حال ہی میں سارا نے شو فیٹ اپ ود اسٹارس سیزن 2 میں اپنے والدین سے وابستہ ایک حیران کردینے والا قصہ بتایا ۔
![]()
سارا علی خان نے شو میں اس وقت کا قصہ بتایا کہ جب ان کے والدین سیف اور امریتا اپنی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کررہے تھے ۔ یہ قصہ کافی ڈراونا اور حیران کن تھا ۔ سارا نے کہا کہ ان کی ماں اور والد نے اپنی کامن فرینڈ نیلو مرچنٹ کے ساتھ پرینک کرنے کی پلاننگ کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری ماں باپ کی شادی ہوئی تھی تو انہوں نے ایک مرتبہ ساتھ مل کر اپنے چہرے پر بوٹ پالش لگا کر اپنی کامن فرینڈ نیلو مرچنٹ کو ڈرانے کا فیصلہ کیا ۔
![]()
سارا علی خان نے مزید بتایا کہ ان کے والد سیف علی خان آخری وقت پر پیچھے ہٹ گئے اور ان کی ماں امریتا کو نیلو مرچنٹ کے کمرے کے اندر دھکیل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پلان کے آخری وقت میں میرے والد نے دروازہ کھولا اور ماں کو اندر دھکیل دیا اور دروازہ باہر سے بند کردیا ۔ سارا علی خان نے بتایا کہ ان کی ماں امریتا سنگھ کیلئے کافی ڈراونی صورتحال پیدا ہوگئی تھی کیونکہ ان کی دوست نیلو مرچنٹ اپنے شوہر کے ساتھ آرام سے سو رہی تھیں ۔ وہ انہیں ڈرانے کیلئے چیخ بھی نہیں پائی تھیں کہ نیلو کے شوہر کی آنکھ کھل گئی اور انہوں نے ان کی ماں پر بندوق تان دی ۔
سارا علی خان نے کہا کہ میری ماں نیلو مرچنٹ کے بیڈ روم میں تھی ، جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ سو رہی تھی ۔ نیلو مرچنٹ کے شوہر میری ماں کو گولی مارنے والے تھے ، لیکن میری ماں نے اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور چلانے لگی ۔ ڈانٹ شوٹ اٹس ڈگی ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر لگے بوٹ پالش کو صاف کرکے اپنا پورا چہرہ دکھایا اور اس طرح ان کی جان بچی ۔