شاہ رخ خان اور گوری کا درد محسوس کرسکتا ہوں: شیکھر سمن
بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔
شیکھر سمن نے شاہ رخ خان اور اُن کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ ہیرو کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے۔
اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا دل شاہ رخ خان اور گوری خان کے لیے بہت افسردگی کا اظہار کررہا ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ’بطورِ والدین، میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت شاہ رخ خان اور گوری کس مشکل گھڑی سے گُزر رہے ہیں کیونکہ والدین کے لیے اولاد کا دُکھ اور تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔‘
شیکھر سمن نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنے ماضی کا وہ مشکل وقت یاد کیا کہ جب شاہ رخ خان نے اُن کا ساتھ اور حوصلہ دیا تھا۔