Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جونی لیور بھی شاہ رخ خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے بھی اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

ان دنوں شاہ رخ خان اور اُن کے اہلخانہ ایک مشکل وقت سے گُزر رہے ہیں کیونکہ اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ایسے میں اداکار کے کروڑوں مداح اور ساتھی اداکار مختلف انداز میں اُن کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔

اب کامیڈین اداکار جونی لیور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اور اپنی ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر بلاک بسٹر فلم ’کُچھ کُچھ ہوتا ہے‘ کے ایک سین کی ہے جس میں شاہ رخ خان اور جونی لیور نے آنکھوں پر کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔

جونی لیور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’مضبوط رہنے‘ والا ایموجی بنایا یعنی وہ اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کو حوصلہ دیتے ہوئے مضبوط رہنے کی تلقین کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

این سی بی نے گزشتہ اتوار کو کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.