Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آریان خان کو ایک موقع دینا چاہیے، سومی علی

سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کو گزشتہ اتوار کو ممبئی میں گوا جانے والے ایک کروز شپ میں ایک پارٹی میں
شرکت پر دیگر افراد کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد سے بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں اور شخیصات نے انکی حمایت کی اور اب سومی علی بھی ان کے دفاع کے لیے آگے آئی ہیں۔

سومی علی نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تجربات بھی بیان کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کیا کچھ استعمال نہیں کرتے؟ سب کو پتہ ہے، مجھے بہت غصہ آرہا ہے، آریان کو گھر جانے دینا چاہیے اور ایک موقع دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی 15 برس کی عمر میں ڈرگز کا استعمال کیا، مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.