Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ملائیکہ اروڑہ نے مسیز انڈیا کوئن 2021 کے فاتح کو پہنایا تاج

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ

 نے تین اکتوبر کو گوا میں منعقدہ مسیز انڈیا کوئن 2021

(Mrs India Queen 2021) کی فاتح کو تاج پہنایا ۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے تین اکتوبر کو گوا میں منعقدہ مسیز انڈیا کوئن 2021 کی فاتح کو تاج پہنایا ۔ پہچان میری کے طور پر اس کا قیام شویتا رائے اور رنبیر رائے نے کیا تھا ۔

ملائیکہ اروڑہ پہلی مرتبہ اس شو کا حصہ بن کر کافی خوش نظر آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں آکر بہت زیادہ مشکور ہوں کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں پہچان میری نام کا ایک پروگرام کررہی ہوں ، جو ایک بہت ہی انوکھا اور الگ تصورات کے ساتھ آیا ہے ۔ جہاں زندگی کے سبھی شعبوں کی خواتین اپنی شناخت بناتی ہیں ۔
ملائیکہ نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم انہیں ان چیزوں کو دور کرنے کا موقع دے رہا ہے ۔ ابھی تک آپ گھر پر راج کررہی تھیں اب آپ پوری دنیا پر راج کیجئے ۔
اس کے ساتھ ہی شریک بانی رنبیر رائے کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ دیگر مقابلوں کے برعکس الگ عمر ، اونچائی اور وزن کی سبھی طرح کی خواتین کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.