Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آریان کی گرفتاری، بی جے پی مہاراشٹر کو جھوٹے ڈرگ کیسز کے ذریعے بدنام کررہی ہے، نواب ملک

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ممبئی ڈرگز آن کروز کیس میں حراست میں لیے جانے کے بعد  ان کے ساتھ ایک وائرل ہونے والی سیلفی جس شخص نے لی ہے وہ ایک نجی سراغ رساں ہے۔

اس حوالے سے مہاراشٹرا کے ایک وزیر نے آج مبینہ طور پر سوال کیا ہے کہ کس طرح ایک اجنبی یا باہر سے آئے ہوئے شخص کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے آپریشن میں آنے کی اجازت دی گئی۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کا کہنا ہے کہ ایک نجی سراغ رساں کے پی گوساوی جو کہ اتوار کو آریان کا بازو پکڑا ہوا تھا اور انھیں لیکر این سی بی کے آفس جارہا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے نائب صدر منیش بھنوشالی بھی اس چھاپے کی تصاویر میں نظر آرہے ہیں، جو کہ ایک ثبوت ہے کہ بی جے پی مہاراشٹرا کو جھوٹے ڈرگ چھاپوں کے ذریعے بدنام کررہی ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ ہمارا الزام یہ ہے کہ منیش بھنوشالی نے دہلی اور گجرات میں کن سے ملاقاتیں کیں، اور وہ این سی بی چھاپے کے دوران کس طرح موجود تھا؟

انھوں نے کہا کہ بی جے پی این سی بی کو استعمال کرکے مہاراشٹر کو بدنام کررہی ہے۔

دوسری جانب منیش بھنوشالی نے نواب ملک کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا ان گرفتاریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں تو این سی بی افسروں کے پاس صرف مزید اطلاعات کے لیے گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.