منشیات کیس: شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع
بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے مداح ممبئی میں ان کی رہائش گاہ ’منّت‘ کے باہر اداکار اور ان کی فیملی کی حمایت میں جمع ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کنگ خان کے مداح اپنے ہاتھوں میں اداکار کی تصاویر اور مختلف قسم کے پوسٹرز اور بینرز تھامے ان سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔
اس کے علاوہ اداکار کے دنیا بھر میں موجود مداح سوشل میڈیا پر بھی ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’انہیں سمجھ نہیں آتی کہ کوئی اس زمین کے سب سے بڑے ستارے کی ساکھ کو کیوں داغدار کرنا چاہتا ہے۔‘