اریان کی گرفتاری "پٹھان” کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری ان کے پروجیکٹس پر بھی اثر انداز ہونے لگی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے روک دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کے لیے 10 اکتوبر سے اسپین میں رومانوی سینز کی شوٹنگ شروع کرنے والے تھے جبکہ وہیں پر فلم کے کچھ ایکش سینز بھی متوقع تھے۔
تاہم اب اسی حوالے سے رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ اسپین میں ہونے والی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پیشی 7 اکتوبر کو ہے، جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو بند کیا گیا تھا، تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ یہ شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے بندی کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ رخ خان تامل فلم ڈائریکٹر اتلی کی آنے والی نئی فلم میں بھی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے کہ ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے روکنے کے بعد اس کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔