عامر خان کی بیٹی ایرا خان ڈپریشن کے بعد نئی پریشانیوں کا کر رہی ہیں سامنا
ایرا خان (Ira Khan) ڈاکٹر نے ان کی دوا بدلی تھی، جس کے بعد ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں بہت غصہ بھی آنے لگا ہے۔ جبکہ پہلے ان کے ساتھ ایسا نہیں تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان
(Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان
بھلے ہی بالی ووڈ سے دور ہیں، لیکن لائم لائٹ سے وہ کبھی دور نہیں رہیں۔ سوشل میڈیا پر ایرا خان کافی سرگرم رہتی ہیں اور لاکھوں لوگ انہیں فالو بھی کرتے ہیں۔ اپنی باتیں کہنے کے لئے بھی ایرا خان سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں۔ ڈپریشن (Ira Khan Depression) اور مینٹل ہیلتھ جیسے موضوعات کو لے کر بھی ایرا خان کھل کر بات کرتی ہیں۔ انہوں نے کچھ وقت پہلے ہی اپنے ڈپریشن میں ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
اب ایرا خان نے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے ان کی دوا بدلی تھی، جس کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں بہت غصہ بھی آنے لگا ہے۔ جبکہ پہلے ان کے ساتھ ایسا نہیں تھا۔ اب ایرا خان کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے پر اپنے ماہر نفسیات سے بات کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔
ایرا خان نے انسٹا گرام پر 10 منٹ سے زیادہ کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ اپنی صحت کے بارے میں بات کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں ایرا خان نے بتایا کہ انہیں گزشتہ کچھ دنوں سے بہت غصہ آرہا ہے۔ لیکن، عام طور پر ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے۔ انہیں یہ بھی سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اس سے کیسے ڈیل کریں۔ وہیں ایرا خان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ غصے کا تعلق دواوں سے نہیں ہے۔