Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کمال خان نے کنگنا نا رناوت کو منافق اور سازشی قرار دے دیا

کمال خان نے کنگنا رناوت کو منافق اور سازشی قرار دے دیا

بھارت کے خودساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے فلم ’تھالے وی‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو منافق، جھوٹی اور سازشی قرار دے دیا ہے۔

ناقد کمال خان اور اداکارہ کنگنا رناوت دونوں ہی ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ کمال خان نے کنگنا رناوت کو 4 نیشنل ایوارڈ ملنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمی ناقد کمال خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہت سے لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ کنگنا رناوت کو 4 نیشنل ایوارڈز کیسے ملے۔

 

کمال خان نے کہا کہ دراصل کنگنا رناوت وہ سازشی ہیں جو سیاستدانوں کو قائل کر لیتی ہیں، وہ بڑی منافق اور جھوٹی ہیں جو لوگوں کو بےوقوف بناتی ہیں، کنگنا رناوت اپنی ہر فلم کو ہٹ (Hit) قرار دیتی ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ معصوم ہیں۔

اس سے ایک روز قبل کے آر کے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا رناوت کے علاوہ کسی فلمی شخصیت نے مجھے کسی کے خلاف بات کرنے کو نہیں کہا، کنگنا رناوت نے مجھے ہدایت کار کرن جوہر کے خلاف بات کرنے کو کہا۔

کمال خان نے کہا کہ میرے پاس کنگنا رناوت کے تمام ایس ایم ایس بطور ثبوت موجود ہیں لیکن میں انہیں عام نہیں کروں گا، کیونکہ میں نے آج تک ایسا نہیں کیا اور مستقبل میں بھی نہیں کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.