Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے جیہ کی پھوپھی صبا خان کے ساتھ پہلی تصویر

معروف بھارتی جیولری ڈیزائنر اور سابق ریاست بھوپال کے شاہی امدادی فنڈ کی متولی (چیف ٹرسٹی) صبا علی خان نے اپنے بھتیجے اور سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے جیہ کی اپنے ساتھ پہلی تصاویر شیئر کی ہیں، اور بھتیجے کو انھوں نے اپنی جان قرار دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، نواب منصور علی خان (ٹائیگر) اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی صاحبزادی صبا علی خان نے اپنے دونوں چھوٹے بھتیجوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ہمراہ یہ تصاویر اپنی بھانجی عنایا نومی کیمو کی سالگرہ کے موقع پر اس ہفتے بنائی تھیں۔

صبا علی خان نے ایک تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کیا، ٹِم (تیمور) بھی میری جان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.