Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پاک بھارت تعلقات،پریانکاچوپڑہ کاموقف تبدیل

تصویر: پریانکاچوپڑا/انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ اورسابق مس ورلڈ پریانکاچوپڑا نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہارکیا ہے لیکن یہ خواہش ماضی میں اس حوالےسے ان کے ردعمل سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید نے پریانکا چوپڑا کے انٹرویو کا ٹیزرجاری کیا جس میں وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کی امید کا اظہارکررہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ ٹیزردیکھنے کے بعد سوالات اٹھائے کہ اس حوالے سے ماضی میں وہ کیا کہتی رہی ہیں، ایک صارف نے ہارون رشید سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اداکارہ سے 26 فروری 2019 کو بالا کوٹ واقعے کے بعد کیے جانے والے ٹویٹ سے متعلق پوچھا؟۔

جواب میں ہارون رشید نے لکھا کہ پریانکا نے اپنی کتاب میں پاکستان وبھارت کے مابین ہم آہنگی کی بات کی اوروہ پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں جانب سے گرمجوشی دکھائی جائے گی۔ اگرآپ کو مزید جاننے ہے کہ میں نے ان کی خاموشی سے متعلق سوال پوچھا نہیں تو پورا انٹرویو دیکھنا پڑے گا۔

ہارون رشید نے مزید لکھا کہ اداکارہ نے کتاب میں وہ واقعہ بھی شامل کیا ہے جب ایک پاکستانی برٹش ایئرویز ایجنٹ نے پریانکا کے والدین کو فلائٹ میں اپنی نشست دی تھی ، جب انہیں واقعی اس کی ضرورت تھی۔

یاد رہے کہ فروری 2019 میں پلواما حملے کے وقت پریانکا نے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود متنازع ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کی حمایت کی تھی اور ٹویٹ میں ’’جے ہند‘‘ لکھا تھا۔

بعد ازاں لاس اینجلس میں ایک ایونٹ میں شریک پریانکا کے سامنے امریکی نژاد پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ آپ اقوامِ متحدہ کی گڈ ول سفیرہوتے ہوئے بھی 2 ہمسایہ ممالک کے درمیان نیوکلئیرجنگ کی حمایت کررہی ہیں؟۔اس سوال پرسکیورٹی اہلکاروں نےعائشہ سے مائیک چھین لیا تھا،جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ ’’میں نے تمہارا سوال سن لیا ہے، جب تم بھڑاس نکالنے سے فارغ ہوجاؤ تو‘‘۔

پریانکا نے حال ہی میں ”ان فنشڈ” کے نام سے اپنی سوانح عمری جاری کی ہے جس میں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حالات و واقعات اور پوشیدہ پہلووں کواپنے فالوورز کیلئےبیان کیا۔

سال 2000میں صرف 18 سال کی عمر میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے کے بعد کیرئیرکاآغاز کرنے والی پریانکا فلم پروڈیوسرہونے کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی ہیں۔ اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم بھارتی فلم سال 2019 میں اسکائے از پنک تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال ان کی 2 ہالی ووڈ فلمیں ریلیز کی گئیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ، اداکارہ کی حال ہی ریلیز کی جانے والی فلم دی وائٹ ٹائیگر کو بیحد پسند کیا گیا، فلم نے 64 ممالک میں نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فلموں کی فہرست میں جگہ بنائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.