سشانت سنگھ راجپوت کےساتھی اداکارنے خودکشی کرلی
بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ” دھونی ” میں کام کرنے والے سندیپ ناہرنے انہی کی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بالی ووڈ ہنگامہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سندیپ نے خودکشی کرنے سے چند گھنٹے قبل فیس بک پر 10 منٹ طویل دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی ۔
His wife told police that she along with two others recovered his body in a hanging condition. The body has been sent for postmortem and the exact cause of his death can be ascertained after that: DCP Vishal Thakur on the death of actor Sandeep Nahar in Mumbai pic.twitter.com/YHfTiM6xjs
— ANI (@ANI) February 15, 2021
سندیپ نے اپنی ذہنی حالت کا ذمہ داراہلیہ اورساس کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں کسی قسم کا کوئی سکون باقی نہی رہا، وہ نجی اور پیشہ ورانہ مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ میں نے زندگی میں بدترین وقت دیکھا لیکن کبھی خود کو اسطرح ٹوٹتے ہوئے محسوس نہیں کیا جیسا کہ اب کررہا ہوں۔ میں بہت پہلے ہی مرچکا ہوتا لیکن میں نے یہ سوچ کر خود کو کچھ وقت دیا کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔
ایم ایس دھونی میں سشانت سنگھ کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ سندیہ بہت خوش وخرم انسان تھا۔ اس سے میری ملاقات فلم کے سیٹس پر ہوتی تھی، میرے اس کے ساتھ 2 یا 3 مناظرہی تھے لیکن وہ بلاشبہ ایک اچھا اداکار تھا۔
اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں ایک جگہ بالی ووڈ کو ” بہت ساری سیاست کے ساتھ ایک جعلی جگہ ” قراردیتے ہوئے کہا کہ بہت سے معاہدے سائن کرنے کے باوجود آپکو تبدیل کردیا جاتا ہے، یہاں کے لوگ بہت بےحس ہیں۔
ممبئی پولیس کی جانب سے اداکار کی خودکشی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
سندیپ نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ 2016 میں فلم ”ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری اور اکشے کمارکےساتھ فلم کیسری (2019) میں کام کیا تھا۔