Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی اداکار بھی ’پارٹی گرل‘کے دیوانے، ویڈیو وائرل

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ویڈیو ’پاوری ہورہی ہے‘سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین مقبولیت بالی ووڈ تک پہنچ گئی۔

دنانیر نے دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی سے واپسی پر محض 4 سیکنڈز کی ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ ساتھ ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہیں اور انگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے۔

اب پارٹی گرل کا انداز معروف بالی ووڈ اداکار رندیپ ہوڈا کو بھی پسند آگئی ،انسٹا گرام پر رندیپ ہوڈا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں ’یہ ہم ہیں،یہ ہمارے لوگ ہیں شوٹ پے اور یہ پارٹی ہورہی ہے‘۔

اس سے قبل دنانیر کی ویڈیو کو ریپ سانگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈسر یش راج مکھاٹے نے میوزک کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بناڈالی تھی جو بہت وائرل ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.