Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دپیکا رنویر کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل پر پابندی

رنویر دپیکا کی شادی اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘میں ہوگی فوٹو:فائل

رنویر دپیکا کی شادی اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘میں ہوگی فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی جائے گی لیکن استقبالیہ بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے ہوگا۔ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی شادی بھی اٹلی کے خوبصورت مقام تُسکینی میں انجام پائی تھی جس میں دوستوں اور گھر والوں سمیت چند افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

Comments are closed.