Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فنکار بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک

خدااس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے فوٹو:فائل

خدااس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے فوٹو:فائل

کراچی: ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی اپنے اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پرپاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

گلوکار واداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ خدااس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔‘‘

گلوکار فرحان سعید نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’بہت عرصے بعد یہ میری زندگی کا خوشیوں بھرا جشن آزادی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان اپنی قسمت بدلنے کے کنارے پر ہے۔‘‘

حمزہ علی عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’نئے پاکستان میں جشن آزادی مبارک، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا’’فضل الرحمان کے علاوہ تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔‘‘

اداکارہ ماورہ حسین نےلکھا ’’نئے پاکستان کو جشن آزادی مبارک، یہ جشن کچھ اور ہی ہے، آج ہمارے مادر وطن کی سالگرہ ہے، مجھے اپنے ملک سے بے حد پیار ہے۔‘‘

اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ جھنڈا پکڑے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

Happy Independence Day! #pakistanzindabad! ??? @sapphirepakistan

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشنا ٓزادی کی مبارکباد دی ہے اورملک کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے اور لکھا ’’آمین۔‘‘

اداکار فیصل قریشی نےجشن آزادی کے موقع پر پودے لگاتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔

Comments are closed.