Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نازیہ حسن کوہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

112

لاہور:برصغیر میں پاپ گلوکاری کا مایہ ناز نام، نازیہ حسن کو ہم سے بچھڑے آج 18 برس بیت گئے۔

تین اپریل 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والی پر کشش، باصلاحیت اور منفرد آواز کی مالک گلوکارہ نازیہ حسن نے پاپ سنگنگ کو برصغیر میں ایک نیا انداز سے متعارف کروایا۔

 پندرہ برس کی عمر میں فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی نازیہ حسن نے کئی بولی وڈ فلموں میں بھی اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا، نازیہ حسن نے پاپ موسیقی میں ایک جدت پیدا کی۔

نازیہ حسن نے اپنے بھائی  ذوہیب حسن کے ساتھ مل کر کئی گانے گائے، ان کی ریلیز کردہ البمزنے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے، اپنی سریلی آواز کی بدولت انہوں نے قلیل عرصے میں شہرت کی ان بلندیوں کو چھوا جس کا کوئی گلوکار تصور ہی کرسکتا ہے۔

نازیہ حسن کو متعدد ملکی و بین الاقوامی ایواڈز سے نوازا گیا، کیریئر کے عروج میں ہی گلوکارہ نازیہ حسن کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو گیا۔ دنیائے موسیقی کی یہ آواز 13 اگست 2000 کو ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔

Source

Comments are closed.