Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رابی پیرزادہ کا جشن آزادی پر نوجوانوں کو اہم پیغام

rabi

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے بہت کم عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی فین فالوونگ میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تاہم اس جشنِ آزادی کے موقع پر انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران نوجوانوں کو انتہائی اہم پیغام دیا ہے۔

ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان جشن آزادی پرجوش انداز سے منائیں مگر خواتین کا احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا جشن منانا ہر پاکستانی کا حق ہے مگر نوجوان سکنسر نکال کر، گاڑیوں میں گانے لگا کر سڑکوں پر خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اسلامی نظریے کے تحت وجود میں آیا تھا اور ہمیں کم از کم اسلامی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین اور فیملیز کا احترام کرنا چاہیئے۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ جشن آزادی منانے کے اور بھی کئی طریقے ہیں مگر فیملیز کو تنگ کرنا اور سلنسر وغیرہ نکالنا کوئی اچھا عمل نہیں سمجھا جاسکتا۔ نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پرامن اور پرجوش انداز میں آزادی کا جشن منائیں مگر خواتین کا احترام کریں۔

Source

Comments are closed.