Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنی لیون کے ایک بیان نے سب کو دنگ کر دیا

File Photo

File Photo

ممبئی: سنی لیون کا اپنے بچوں کے حوالے سے کہا ‘میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میرے اوراپنے والد ڈینئل ویبر کی طرح محنتی بنیں۔’

سنی لیون اپنے فلمی کیریئر میں بولڈ مناظر کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ ایک اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی لیون 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔

sunny leone poses with family

حال ہی میں دئے گئے انٹرویو میں سنی لیون جن کا اصل نام کرن جیت کور ہے، نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قراردیتے ہوئے کہا کہ میں بچوں کو اور اپنے کام کو بیک وقت بہت اچھی طرح سنبھال سکتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں دنیا کی بہترین ماں ہوں، مجھے اپنے کام سے بہت محبت ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی بڑے ہوکر میرے اور اپنے والد کی طرح بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اورڈینیل اپنے کام کو اس طرح ترتیب دیتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو بالکل بھی اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا۔

سنی اور ان کے شوہر ڈینئل نے گزشتہ برس جولائی میں ایک یتیم بچی کو گود لیاتھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا۔ نشا کو گود لینے کے تقریباً 3 ماہ بعد سروگیسی (کرائے کی ماں) کے ذریعے سنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اوریوں وہ تین ماہ کے اندر تین بچوں کی والدہ بن گئیں۔

Source

Comments are closed.