جب انیل کپور نے سری دیوی کیساتھ کام کرنے سے انکار کیا

انیل کپور نے ایک انٹرویو میں فلم ’’چاندنی‘‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔ فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’’چاندی‘‘ میں کام کرنے سے انکار وجہ سامنے آگئی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیو سر انیل کپور اور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی جن میں ’جانباز‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’لاڈلا‘، ’جدائی‘ شامل ہیں لیکن بہت کم مداحوں کو یہ بات معلوم ہے کہ انیل کپور نے سری دیوی کے ساتھ فلم ’’چاندنی‘‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں ؛سری دیوی کو نہ پہچاننے پر مداحوں کی رشی کپور پر تنقید
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلم ’’چاندنی‘‘میں سردی دیوی کے ساتھ کام کرنے سے اس لئے انکار کیا تھا کیوں کہ وہ اس کردار میں وہیل چیئر پر نہیں بیٹھنا چاہتے تھے جو بعد میں رشی کپور نے نبھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کمل ہاسن کو سری دیوی کی یاد ستانے لگی
ادکار نے بتا یا کہ فلم سین کے مطابق ایک حادثے میں اداکار کی ٹانگیں ناکارہ ہوجاتی ہیں اور انہیں متعدد سین میں وہیل چیئر پر ہی دکھایا جاتا ہے جب کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں پوری فلم ایک وہیل چیئر پر بیٹھ کرکروں۔
Comments are closed.