Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جھوٹی خبر پر بالآخر عاطف اسلم کا موقف سامنے آگیا

atif

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے یوم آزادی کے ایک میوزک کنسرٹ میں بھارتی گانا گانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر وائرل ہونے والی خبر کو نشر کیا گیا تھا جس کے اسکرین شاٹس صارفین نے شیئر کرنا شروع کردیئے اور عاطف اسلم پر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

کئی صارفین نے اس جھوٹی خبر پر عاطف اسلم کو برا بھلا کہا اور ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان لگائے، اس کے علاوہ ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہیں اس عمل کے لئے بھاری معاوضہ دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ عاطف اسلم امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کردہ کنسرٹ میں بھارتی گانا گایا۔ گلوکار پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے پاکستانی پرچم ہاتھ میں تھامنے سے انکار کردیا تھا۔

جہاں کئی صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا وہیں ان کے کئی سپورٹرز بھی میدان میں کود پڑے، انہوں نے عاطف کو ایک محب وطن پاکستانی قرار دیا اور کہا کہ یہاں ضرور کوئی غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے، سپورٹرز کا کہنا تھا کہ پہلے اس معاملے پر عاطف اسلم کو خود جواب دینے دیں۔

بنا سوچے سمجھے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خبر کو پھیلانے پر عاطف اسلم نے بلآخر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

 

 

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بے شک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے’۔

Source

Comments are closed.