کرن جوہر نے اپنی آئندہ فلم کا اعلان کردیا
بولی وڈ ہدایت کار، اداکار اور فلمساز کرن جوہر نے جمعرات کواپنی زیر ہدایت بننے والی فلم تخت کا اعلان کر کےاپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
فلم میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، انیل کپور، وکی کوشل، اور بھومی پڈنیکر اداکاری کرتے دِکھائی دیں گے۔
کرن جوہر نے ٹوئٹر پر فلم کااعلان کرتے ہوئے پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ تاریخ کے لبادے میں لپٹی زبردست کہانی۔ مغل تخت کی زبردست جنگ۔ ایک خاندان کی، عزم کی، لالچ کی، دھوکے کی، محبت کی اور جاں نشینی کی کہانی۔ تخت محبت کیلئے جنگ کے متعلق ہے۔
An incredible story embedded in history…
An epic battle for the majestic Mughal throne…
A story of a family, of ambition, of greed, of betrayal, of love & of succession…
TAKHT is about WAR for LOVE….@dharmamovies @apoorvamehta18 pic.twitter.com/BQg6SvdFfb— Karan Johar (@karanjohar) August 9, 2018
کچھ ہی منٹوں بعد کرن جوہر نے فلم کی مرکزی کا اعلان بھی کردیا۔
I am so excited and honoured to announce the lead cast of #TAKHT@RanveerOfficial #KareenaKapoorKhan @aliaa08 @vickykaushal09 @psbhumi #JanhviKapoor @AnilKapoor #HirooYashJohar @apoorvamehta18@sumit_roy_ @hussainhaidry pic.twitter.com/ifgb8RC7uV
— Karan Johar (@karanjohar) August 9, 2018
فلم کے معتقل مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا کہ فلم کا اسکرین پلے سمت رائے اور ڈائیلاگ حسین حیدری اور سمت رائے لکھ رہے ہیں۔
Zee News بشکریہ
Source
Comments are closed.