کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا پوسٹر جاری

فلم تخت مغلیہ سلطنت کے پس منظر میں بنائی جائے گی،ہدایتکار کرن جوہر۔ فوٹو: فائل
ممبئی: معروف ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر نے تاریخی واقعات پر مبنی فلم ’تخت‘ کا پوسٹر جاری کردیا۔
بھارتی فلم نگری کے مقبول ترین ہدایتکار و فلمساز کرن جوہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم ’تخت‘ کا پوسٹر جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ’میں آج بہت پرجوش ہوں اور فخر سے فلم میں شامل کاسٹ کا اعلان بھی کر رہا ہوں۔
کرن جوہر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ تاریخی واقعات پر مبنی فلم ’تخت‘ میں نامور اداکار رنویر سنگھ ،کرینہ کپور ،عالیہ بھٹ،انیل کپور، جھانوی کپور، بھومی پادنیکر اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہدایتکار نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ فلم تخت مغلیہ سلطنت کے پس منظر میں بنائی جائے گی۔ تاریخ پر مبنی اس فلم میں مغلیہ عہد کے شاندار تخت اور حکومت کے لیے جنگ، لالچ، محلاتی سازشوں، وفاداری ، غداری، محبت ، نفرت اور کامیابی کی داستانوں کو یکجا کیا گیا ہے۔
TAKHT
Iove you karan.. Can’t wait to get back onto set with you… this time for this historical magnum opus!
So honoured to be a part of this magnificent cast..
نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر فلم ’تخت‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ اس فلم کے سیٹ پر آنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتیں جب کہ مجھے اس فلم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
Comments are closed.