Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قرار دے دیا

میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد ڈینئل ویبر کی طرح محنتی بنیں  فوٹو:فائل

میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد ڈینئل ویبر کی طرح محنتی بنیں فوٹو:فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قرارد ے دیا۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیریئر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں تاہم وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکی ہیں، اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی لیون 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں سنی لیون  نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قراردیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد کی طرح محنتی بنیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یتیم بچی نے سنی لیون کی زندگی بدل دی

سنی نے کہا میں بچوں کو اور اپنے کام کو بیک وقت بہت اچھی طرح سنبھال سکتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں دنیا کی بہترین ماں ہوں، مجھے اپنے کام سے بہت محبت ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی بڑے ہوکر میری اور اپنے والد کی طرح بنیں۔ میں اورڈینیل اپنے کام کو اس طرح ترتیب دیتے ہیں  کہ ہمارے بچوں کو بالکل بھی اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں ایک یتیم بچی کو گود لیاتھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا ، نشا کو گود لینے کے تقریباً 3 ماہ بعد سروگیسی(کرائے کی ماں)کے ذریعے سنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اوریوں وہ تین ماہ کے اندر تین بچوں کی والدہ بن گئیں۔

God’s Plan!! June 21st, 2017 was the day @dirrty99 and I found out that we might possible be having 3children within a short amount of time. We planned and tried to have a family and after so many years our family is now complete with Asher Singh Weber, Noah Singh Weber and Nisha Kaur Weber. Our boys were born a few weeks ago but were alive in our hearts and eyes for many years. God planned something so special for us and gave us a large family.We are both the proud parents of three beautiful children. Surprise everyone!

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

Comments are closed.