پریانکا سلمان کو چھوڑ کر فرحان اختر کیساتھ

کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بتانے کی ضرورت ہوتی ہے،پریانکا چوپڑا۔ فوٹو: فائل
ممبئی: معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد فرحان اختر کے ساتھ فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔
پریانکا چوپڑا کی جانب سے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اکتوبر میں امریکی گلوکار نک جونز سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اس لئے وہ اپنی مصروفیات کو کم کرنا چاہتی ہیں مگر ’بھارت‘ چھوڑنے کی اصل وجہ ان کی ایک اور ہالی ووڈ فلم سائن کرنا تھی مگر حیران کن طور پر پریانکا نے بھارت ہی میں اپنی ایک اور فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔
بھارت کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر نئی فلم کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں بہت پرجوش اور خوش ہوں کیوں کہ کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بتانے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں سے ایک کہانی عائشہ چوہدری اور اُن کے والدین کی ہے جس کے لئے ہم ایک مجوزہ پروجیکٹ ’اسکائے از پنک‘ لا رہے ہیں۔
I’m so excited and happy about today..Some stories just need to be told. In the spirit of Aisha Chaudhary and her incredible parents Aditi and Niren we bring you our tentatively titled super special project The Sky is pink. Going on floors today. God Speed.
@rsvpmovies @roykapurfilms @faroutakhtar @shonalibose_ @zairawasim_
پریانکا چوپڑا نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کہانی سے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے ویڈیو ضرور دیکھیں جب کہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم میں وہ اداکارہ اور شریک پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پریانکا کے ’بھارت‘ چھوڑنے پر سلمان خان نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ شونالی باس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ میں پریانکا چوپڑا کے مد مقابل فرحان اختر اور نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فرحان اور پریانکا زائرہ وسیم کے والدین کا کردار نبھائیں گے۔
Comments are closed.